عدلیہ مخالف تقاریر: نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق 2018 سے زیرسماعت توہین عدالت کی درخواست پر 15 نومبر کو سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ نوازشریف کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر توہین عدالت کی درخواست مقامی شہری عدنان اقبال نے دائر کی تھی۔

درخواست میں قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کے خلاف 2018 کے بیانات پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں