بھارت میں خواتین پولیس اہلکاروں کو ان کی ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر معطل کردیا گیا

بھارت میں خواتین پولیس اہلکاروں کو ان کی ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر معطل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست یوپی سے تعلق رکھنے والی خواتین پولیس اہلکار ایودھیا میں تعینات تھیں جن کی ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس کے بعد پولیس حکام نے چاروں خواتین اہلکاروں کو معطل کردیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک خاتون اہلکار کو ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس دوران اس نے پولیس یونیفارم زیب تن نہیں کی تھی۔ ایودھیا پولیس کے ایس ایس پی کے مطابق جن خواتین اہلکاروں کو معطل کیا گیا ان میں کویتا پٹیل، کشش ساہنی، کامنی کشاوا اور سندھیا سنگھ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ایس پی سکیورٹی کی تحقیقاتی رپورٹ پر چاروں کو معطل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں