ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل، ٹاس 8 منٹ قبل ہوگا

میلبورن میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کا بروز اتوار ٹاس کل 8 منٹ قبل ہوگا۔ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق 6 بج کر 22 منٹ پر ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق فائنل میچ کا ٹاس دوپہر 12 بج کر 22 منٹ پر ہوگا۔ میلبرن میں فائنل ٹاس کے بعد میوزیکل پروگرام ہوگا، جس میں مقامی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ فائنل میچ کے بعد آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب بارش کے امکان کے باعث آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل نتیجہ خیز بنانے کے لیے قوانین میں ردوبدل بھی کیا ہے۔ اگر میچ اتوار کو ممکن نہ ہوا تو اسے اگلے روز دوبارہ اسی مر حلے سے شروع کیا جائے گا جہاں اتوار کو رکا تھا۔ پیر کو ریزرو ڈے پر بھی میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ 2 گھنٹوں سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جبکہ دوسرے میں انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں