لانگ مارچ کے شرکا شہزادہ محمد بن سلمان کی آمد پر کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے: شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکا سعودی شہزادے محمد بن سلمان کی آمد پر کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد بن سلمان پاکستان میں سرمایہ کاری کی بات کریں گے، آئل ریفائنری اور سی پیک پی ٹی آئی دور کے پراجیکٹ ہیں، جنہیں آگے بڑھانا ہے۔ ایک سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صدر کا عہدہ آئینی ہے، وہ مصالحتی کردار ادا کرنا چاہیں تو اعتراض نہیں ہوگا، صدر پاکستان پر اعتماد ہے۔ نون لیگ پر الزام لگاتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ والے شہید معظم کے گھر 5 کروڑ روپے لے کر پہنچے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ معظم شہید کے گھر والوں کو مقدمے کا مدعی بننے کیلئے رشوت کی کوشش کی گئی، لیکن معظم شہید کے گھر والے لالچ میں نہیں آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں