آرمی چیف کی فوجی جوانوں کو پیشہ ورانہ فرائض پر توجہ رکھنے کی تلقین

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی افسروں اور جوانوں کو پیشہ ورانہ فرائض پر توجہ رکھنے کی تلقین کر دی۔ پشاور کور سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پورے ملک اور خاص طور پر خیبر پختونخوا میں ضم اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے امن کا ماحول دینے میں شہدا کی قربانیاں قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسر اور جوان، قوم کی خدمت کیلئے اپنی توجہ پیشہ ورانہ فرائض پر مرکوز رکھیں۔ اس موقع پر آرمی چیف نے قیام امن کیلئے فارمیشن کی مثالی خدمات کو بھی سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کور پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے ان کا خیر مقدم کیا، آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھول رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں