اتھیا شیٹی گزشتہ 3 سال سے ایک ساتھ ہیں اور جوڑے کی شادی کی افواہیں ہر چند ماہ بعد سامنے آتی رہتی ہیں

بھارتی کرکٹر کے ایل راہول اور اداکارہ اتھیا شیٹی کی شادی پر سینئر اداکار اور اتھیا کے والد سنیل شیٹی کے ردعمل نے سب کو حیران کردیا۔ کے ایل راہول اور بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹی گزشتہ 3 سال سے ایک ساتھ ہیں اور جوڑے کی شادی کی افواہیں ہر چند ماہ بعد سامنے آتی رہتی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ جوڑی آئندہ برس جنوری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائے گی، شادی کی تقریبات 21 سے 23 جنوری تک ہوں گی جب کہ شادی کھنڈالا میں واقع سنیل شیٹی کے بنگلے پر ہوگی۔ کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی تاہم اب بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب اداکار سنیل شیٹی سے ان کی بیٹی کی شادی سے متعلق پوچھا گیا تو اس پر اداکار کی جانب سے حیرت میں مبتلا کر دینے والا ردعمل دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیل شیٹی نے شادی کی خبروں کو رد کرتے ہوئے میڈیا سے کہا کہ “جب آپ کو تصدیق شدہ تاریخیں مل جائیں تو مجھے بتائیں تاکہ میں شادی میں شرکت کر سکوں۔” واضح رہے اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ کرکٹر کے ایل راہول نے چھٹی لی ہے جو کہ بی سی سی آئی نے منظور بھی کرلی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں