ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

 پاکستان میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی ہے، گزشتہ روز کمی بعد آج فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1714 روپے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار روپے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا ریٹ 20 ڈالر اضافے سے 2006 ڈالر فی اونس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں