عمران خان کے بیٹے لاہور سے برطانیہ روانہ ہو گئے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے دونوں بیٹے لاہور سے برطانیہ روانہ ہو گئے،قاسم اور سلیمان زمان پارک سے سخت سکیورٹی حصار میں لندن روانگی کیلئے لاہور ائیر پورٹ پہنچے،قاسم اور سلیمان عمران خان کی عیادت کیلئے پاکستان آئے،اور عمران خان نے بیٹوں کی آمد کی وجہ سے سیاسی مصروفیات کو بھی محدود کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشہ جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے دونوں بیٹے پاکستان آئے تھے۔ قاسم خان اور سلیمان خان نے زمان پارک میں اپنے والد عمران خان کی عیادت کی،قاسم خان اور سلیمان خان کی اپنے والد سے لمبے عرصے بعد ملاقات ہوئی،عمران خان پر قاتلانہ حملے کی خبر جب ان کے دونوں بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان کو پہنچی تو پاکستان جانا چاہتے تھے لیکن جب ان کا عمران خان سے رابطہ ہوا تو انہوں نے آنے سے منع کر دیا۔ دونوں بیٹے اب اپنے والد پر ہونے والے حملے سے بہت پریشان اور غمزدہ تھے۔عمران خان نے انہیں تسلی دی کہ وہ جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔کچھ دیر گفتگو کرنے کے بعد دونوں بیٹوں نے یہ کہہ کر فون رکھ دیا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔یہ الفاظ سن کر عمران خان نے انہیں کچھ نصیحتیں بھی کیں۔ قاتلانہ حملےکے بعد عمران خان کا برطانیہ میں اپنے بچوں سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا۔ قبل ازیں عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا تھا کہ خوفزدہ کر دینے والی خبر آئی لیکن خدا کا شکر وہ ٹھیک ہیں،عمران خان کے بیٹوں کی طرف سے حملہ آور کو پکڑنے والے بہادر آدمی کا شکریہ ادا کیا گیا۔عمران خان نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ کورونا کی وجہ سے ایسی صورتحال پیدا ہو گئی کہ ان کی بیٹوں سے ملاقات نہیں ہو سکی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں