پروازیں منسوخ ہونے سے مسافروں کا اعتماد ختم ہوگیا: ترجمان پی آئی اے

 پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے کہا کہ پروازیں منسوخ ہونے سے مسافروں کا اعتماد ختم ہوگیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے دنیا نیوز کے پروگرام ’نقطہ نظر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے میں گزشتہ 20 سال سے خسارہ جاری ہے، خسارے کو قرض لیکر پورا کیا جاتا ہے، قرضوں کا حجم اثاثوں سے کئی گنا بڑھ جائے تو ری سٹرکچرنگ ضروری ہے۔

عبداللہ خان نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے دسمبر تک پی آئی اے کی نجکاری کرلی جائے، ابھی تک تو ہمیں حج آپریشن کے پیسے حکومت سے نہیں ملے، پروازوں سے متعلق تین، چار دن تک صورتحال نارمل ہو جائے گی۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں