ملائکہ اروڑا کی سالگرہ پر ارجن کپور کا دلی جذبات کا اظہار

 بھارتی ادکار ارجن کپور نے اپنی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا کی سالگرہ پر اپنے دلی جذبات کا اظہار کر دیا۔

ملائکہ اروڑا نے گزشتہ روز اپنی 50 ویں سالگرہ بھارت سے باہر ایک پرتعیش مقام پر منائی اور اسکی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کیں۔

ملائکہ اروڑا کی زندگی کے اس خاص دن کو مزید خاص بنانے کیلئے ارجن کپور نے ان کے ساتھ ایک تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر جاری کی اور اس کے ساتھ اپنے محبت سے بھرپور رشتے کی عکاسی کرتا ایک کیپشن بھی لکھا۔

ارجن کی محبت کا جواب ملائکہ اروڑا نے بھی محبت سے دیا اور اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ’مجھے تم سے پیار ہے‘ لکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں