سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی پلاسٹک کرنسی متعارف کرانے کی تجویز

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے جعلی کرنسی نوٹوں کی حوصلہ شکنی کے لیے پلاسٹک کرنسی متعارف کرانے کی تجویز دے دی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ مارکیٹ میں جعلی نوٹوں کا رجحان بڑھ رہا ہے، مارکیٹ میں 1 ہزار کے جعلی نوٹ کا استعمال سب سے زیادہ ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے بتایا کہ اے ٹی ایم مشینوں سے بھی جعلی کرنسی نوٹ نکل رہے ہیں، میں آپ کو ایک ہزار اور 5 ہزار مالیت والے جعلی نوٹ دکھا سکتا ہوں۔

اس موقع پر سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ 5 ہزار والا کرنسی نوٹ بند ہونا چاہئے، اس سے بہت کچھ بند ہو جائے گا۔

گورنر سٹیٹ بینک نے کمیٹی کو کرنسی نوٹس کے سکیورٹی فیچر تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرا دی، جمیل احمد نے کہا کہ اس سے جعلی کرنسی نوٹس کی روک تھام میں مدد ملے گی، مستقبل میں پولیمر کرنسی نوٹس بھی متعارف کرانے کا پلان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں