سینکڑوں فلسطینی بچوں کی شہادت انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے: بلاول بھٹو

 پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ سینکڑوں فلسطینی بچوں کی شہادت انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی فلسطین کے سفارت خانے آمد، بلاول بھٹو زرداری نے فلسطین کے سفارت کار احمد جواد امین ربیعی سے ملاقات کی، غزہ کی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا، بلاول بھٹو نے اہلیان فلسطین کیساتھ اظہار یکجہتی کیا، بلاول بھٹو زرداری کو فلسطینی سفارت کار نے فلسطینی مزاحمت کا علامتی رومال پہنایا، چیئرمین پی پی نے فلسطینی سفارت خانے کی گیسٹ بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

بلاول بھٹو کے ہمراہ سینیٹر شیری رحمان اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے، بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اس کٹھن وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، پیپلزپارٹی کی قیادت نے فلسطینی قیادت کے ساتھ مل کر پوری دنیا میں فلسطین کا مقدمہ لڑا، یاسر عرفات نے فلسطین کیلئے جدوجہد کرنے والے ذوالفقار علی بھٹو کو گڑھی خدا بخش پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ہسپتال پر بمباری کرکے ثابت کردیا کہ اس کا وجود دنیا کیلئے ایک سکیورٹی رسک ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں