سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 149 پوائنٹس اضافے کیساتھ 51 ہزار 177 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 51 ہزار 28 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 12 ارب 63 کروڑ 47 لاکھ 61 ہزار 441 روپے مالیت کے 21 کروڑ 56 لاکھ 96 ہزار 389 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں