رواں مالی سال: تین ماہ میں وفاق کا بجٹ خسارہ ایک ہزار ارب سے تجاوز کر گیا

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں وفاق کا بجٹ خسارہ ایک ہزار ارب سے تجاوز کر گیا۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی خالص آمدن 1406 ارب، اخراجات 2420 ارب روپے سے تجاوز کر گئے، جولائی سے ستمبر تک قرضوں پر سود کی مد میں 1379 ارب روپے خرچ کئے گئے، جولائی سے ستمبر تک بجٹ خسارہ 1 ہزار 14 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا صوبوں نے 51.54 ارب روپے کم خرچ کرکے وفاق کو فائدہ پہنچایا، مجموعی بجٹ خسارہ کم ہو کر 962 ارب 80 کروڑ روپے تک محدود رہا، قومی محاصل میں سے صوبوں کو 1088 ارب روپے تقسیم کئے گئے۔

وزارت خزانہ نے رپورٹ میں بتایا کہ تین ماہ میں دفاع پر 343 ارب، پنشن پر 203 ارب، حکومتی امور پر 132 ارب روپے خرچ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں