جعلی پاسپورٹ سکینڈل تحقیقات: 9 رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس تشکیل

 وفاقی حکومت نے جعلی پاسپورٹ سکینڈل کا جوائنٹ ٹاسک فورس سے تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت داخلہ نے 9 رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس تشکیل دے دی، ڈی جی آئی بی کی سربراہی میں ٹاسک فورس پاسپورٹ سکینڈل کی تحقیقات کرے گی، ٹاسک فورس میں آئی ایس آئی، ایم آئی، ایف آئی اے کے افسر شامل کر لئے گئے، ٹاسک فورس میں ایف بی آر، نادرا اور پی ٹی اے کے نمائندگان بھی شامل ہیں۔

پاسپورٹ سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم ٹاسک فورس میں وزارت داخلہ حکام بھی شامل ہیں، وزرات داخلہ نے ٹاسک فورس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اس سے قبل وزارت داخلہ نے انکوائری کمیٹی قائم کی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں