اسرائیل فلسطین میں نسل کشی کرکے غزہ کو قبرستان بنا رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں نسل کشی کرکے غزہ کو قبرستان بنا رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خواتین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور یورپ میں باضمیر لوگ فلسطین کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں، مسلم حکمران زبانی جمع خرچ سے آگے بڑھنے کو تیارنہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزہ میں پانی، ایندھن، خوراک بند ہے، مسجدوں، آبادیوں پر بمباری کی جارہی ہے، ہزاروں فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں ہیں، ان پر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے، امریکی قانون میں فلسطینیوں کو مارنا، مسجدوں کو شہید کرنا جائز ہے، اس لئے مزاحمت کا راستہ ہے۔

کراچی کے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے خاموشی جاری رکھی تو ان کے خلاف بھی لڑیں گے، بے قدر حکمران ہمیں بھی غلام بنانا چاہتے ہیں، حکمرانوں کو بھی جدوجہد کرکے ہٹانا ہوگا، لوگ حکمرانوں سے نفرت کرنے لگے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں