آئی فونز کی سمگلنگ کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کا انکشاف

آئی فونز کی سمگلنگ کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سمگلروں کے سرغنہ کی جانب سے رقم کا انتظام حوالہ ہنڈی کے ذریعے کیا گیا، آئی فونز کی خریداری کیلئے 13 کروڑ روپے قانونی ذریعے سے دبئی منتقل کرنے شواہد نہیں ملے، پاکستان سے رقوم کی منتقلی کا ای فارم موجود نہیں، سٹیٹ بینک سے اجازت بھی نہیں لی گئی، سمگلنگ کے تمام معاملات واٹس ایپ گروپوں میں ڈیل کئے جاتے ہیں۔

ذرائع سے مزید معلوم ہوا کہ بیرون ملک مفرور ملزموں کے خلاف منی لانڈرنگ کی کارروائی کی جا رہی ہے، جناح ٹرمینل پر سمگلرز سے کسٹمز اور دیگراداروں کے اہلکار ملوث ہونے کی تحقیقات جاری ہے، 168 جدید آئی فونز کسٹمز انٹیلی جنس نے کراچی ایئرپورٹ پر 4 مسافروں سے ٹرمینل بلڈنگ سے باہر برآمد کئے۔

گرفتار ملزموں صابر،علی، اویس بن عمار اورعلی خان کے ہینڈلرز کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا، چاروں مسافر مبینہ سہولت کاروں کی مدد سے گرین چینل کے ذریعے ایئرپورٹ سے باہر آ گئے تھے، دبئی میں موجود ہینڈلرزعرفان ماما، یاسین الطاف عرف بلوانی بھائی کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا کہ گروہ کا ماسٹر مائنڈ کاشف میمن عرف ڈان عرف چھوٹا میمن دبئی میں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں