پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات

 انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے فلسطین کے سفیر نے ملاقات کی، آرمی چیف نے غزہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں