پاکستان بارڈر مینجمنٹ حکام اور افغان بارڈر آفیشلز کی فلیگ شپ میٹنگ

 نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کے مطابق پاکستان بارڈر مینجمنٹ حکام اور افغانستان کے بارڈر آفیشلز کے درمیان ایک فلیگ شپ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں بارڈر مینجمنٹ کے معاملات زیر غور لائے گئے۔

پاکستان کی جانب سے نمائندگی ڈپٹی کمشنر چمن راجہ اطہر عباس نے کی، فلیگ شپ میٹنگ میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے انخلاء کے حوالے سے سہولیات پر بات چیت کی گئی۔

جان اچکزئی کے مطابق بارڈر پر آمدورفت اور مریضوں کو درپیش مشکلات پر میٹنگ میں بات چیت ہوئی، میٹنگ میں ون ڈاکیومنٹ رجیم اور لوکل کمیونٹیز کے مسائل کے حل کے لئے مشاورت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر چمن نے لوکل کمیونٹیز کے مسائلِ کے موثر حل کے لئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں