مذاق رات کا حصہ بننا اعزاز کی بات ہے: ریما خان

معروف اداکارہ ریما خان نے کہا کہ دنیا نیوز کے پروگرام ’مذاق رات‘ کا حصہ بننا بہت خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ ریما خان نے انسٹاگرام پر دنیا نیوز کے پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کے دوران عمران اشرف کے ہمراہ لی گئی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ میں اس اعزاز کیلئے دنیا نیوز اور مذاق رات کی ٹیم کی بے حد مشکور ہوں

انہوں نے کہا کہ پروگرام میں عمران اشرف خوبصورت انداز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں، عمران اشرف کی جانب سے شو میں آنیوالے مہمانوں کے استقبال کا انداز بہت متاثر کن ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں