بلاول بھٹو زرداری نے پھر انتخابات کی تاریخ دینے کا مطالبہ کر دیا

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پھر انتخابات کی تاریخ دینے کا مطالبہ کر دیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت کی، بلاول بھٹو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں بلانے پر مشکور ہوں، سپریم کورٹ نے ہمیشہ آئین کی بالادستی کے لئے کام کیا، سپریم کورٹ نے ڈکٹیٹر کے خلاف اپنا کردار ادا کیا۔

 جمہوریت آئین کا اور آئین انسانی حقوق کا تحفظ کرتا ہے، آئین کسی بھی ریاست کی روح ہوتا ہے، ہمارے 20 کے قریب ایم او یوز سائن ہوئے، ہر وزیراعظم نے کسی نہ کسی طرح خود کو احتساب کیلئے سپریم کورٹ کے سامنے پیش کیا، شہید بینظیر بھٹو نے آئین کی بحالی کیلئے 30 سال سیاسی جدوجہد کی، نہ شہید بینظیر بھٹو کو اور نہ ان کے والد کو انصاف ملا۔

ہم نے تو سلیکٹڈ راج کو ختم کرکے جمہوریت کو بحال کرنا تھا، ہم نے تو غیر جمہوری پارٹیوں کو جمہوریت سکھانی تھی، ہم نے تو پارلیمان، عوام کے اعتماد کو بحال کرنا تھا، راتوں رات تمام ادارے نیوٹرل ہورہے تھے، میں مایوس نہیں ہوں، کافی کچھ سیکھ گیا ہوں، الیکشن میں تاخیر کا مطلب الیکشن سے انکار ہے، فوری طور پر انتخابات کی تاریخ دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں