الیکشن کمیشن کا عالمی مبصرین کومدعو کرنے کیلئے اوپن ڈور پالیسی اپنانے کا فیصلہ

لیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں عالمی مبصرین کو مدعو کرنے کے لیے اوپن ڈور پالیسی اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں عام انتخابات میں عالمی مبصرین کو اجازت دینے کے معاملے پر اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کی شفافیت یقینی بنانے کے لئے عالمی مبصرین کو رسائی دی جائے گی اور ہرممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ اس سلسلہ میں اپنے سفارتی مشنز سے ایک ہفتہ میں کام مکمل کرے، پاکستان آنے کے خواہشمند مبصرین کو ایک ہفتہ میں ویزا دیا جائے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ اور دیگر ادارے عالمی مبصرین کی سکیورٹی یقینی بنائیں، سکیورٹی سے متعلق تمام امور کو دو ہفتوں میں مکمل کیا جائے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ہدایت کی گئی ہے کہ عالمی مبصرین کے کیمرے اور ضروری سامان کو کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ دے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں