نوازشریف کو مٹانے والے کتنے آئے اور کتنے چلے گئے: مریم نواز

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو مٹانے والے کتنے آئے کتنے چلے گئے۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے مینار پاکستان پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دل کی گہرائیوں سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو خوش آمدید کہتی ہوں، مینار پاکستان میں سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر والے بھی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ رنگ روڈ، موٹرویز سمیت ہرجگہ رش رہا، میں نے تقریرنہیں کرنی صرف نوازشریف کریں گے، اللہ جسے چاہےعزت اور ذلت دے، اللہ کسی کو ختم نہ کرے تو کوئی کسی کو ختم نہیں کرسکتا، آج کے دن پر شکر ادا کرتی ہوں۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ جو کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی وہ بھی آج سکرین پردیکھ رہے ہوں گے، میں سمجھتی تھی مینار پاکستان بہت بڑی جگہ ہے، مسلم لیگ کے شیروں کے لئے مینار پاکستان چھوٹا پڑگیا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ جلسہ گاہ میں پورا پاکستان موجود ہے، کہتے تھے (ن) سے ش نکل جائے گی، دیکھ لو(ن) بھی اور ش بھی کھڑی ہے، اللہ تعالیٰ دونوں بھائیوں اوربہن بھائی کوسلامت رکھے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں