کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی امریکی کرنسی مزید سستی

 ڈالر کی قیمت میں مزید کمی سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 80 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 81 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی ردبدل کے 280 روپے کی سطح پر برقرار رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں