نواز شریف کا استقبال، لیگی رہنماؤں نے خصوصی لباس تیار کروا لیے

مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے استقبال کے لیے لیگی رہنماؤں نے خصوصی لباس تیار کروا لیے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما و سابق ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے اپنی یوتھ ٹیم کے لیے نواز شریف کی تصویر والے لباس تیار کرائے ہیں، سبز رنگ کے لباس پر نواز شریف کی تصویر پرنٹ ہے۔

چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف بھی مینار پاکستان جلسہ کے روز خصوصی لباس پہنیں گی۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں