میرانشاہ میں شہید ہونے والا سپاہی وارث خان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

میرانشاہ میں شہید ہونے والے سپاہی وارث خان کو آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپاہی وارث خان نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کیا تھا، شہید کی نماز جنازہ میں فوجی افسروں، جوانوں، رشتہ داروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی وارث خان نے سوگواران میں بیوہ، 2 بیٹے اور والدین چھوڑے ہیں، دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاک فوج کے جوانوں کے عزم اور حوصلے متزلزل نہیں ہو سکتے، دہشت گردی کیخلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں