ہائی وولٹیج ٹاکرا: ویرات کی ’لکی چارم‘ انوشکا کی احمد آباد آمد

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما شوہر ویرات کوہلی کو سپورٹ کرنے احمد آباد پہنچ گئیں۔

انوشکا شرما نریندرا مودی سٹیڈیم میں اپنے شوہر ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم کو سپورٹ کریں گی۔

علاوہ ازیں توقع کی جارہی ہے کہ مزید کئی اہم شخصیات اور بالی ووڈ ستارے بھی پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم آئیں گے۔

پاکستان اور بھارت نے اس ورلڈ کپ میں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل لیے ہیں اور دونوں ٹیموں کو اب تک کسی میچ میں شکست نہیں ہوئی۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں