آرمی چیف سے قطر کے چیف آف سٹاف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ) سالم حمد عقیل النبیط کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاک فوج بھی قطر کی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے۔

قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ) سالم حمد عقیل النبیط نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان نے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں