یورپی اراکین پارلیمنٹ کا جی ایس پی پلس سکیم کو توسیع دینے کا فیصلہ

 یورپی اراکین پارلیمنٹ نے جی ایس پی پلس سکیم کو مزید 4 سال توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ الحمدللہ! مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ یورپی یونین اراکین نے 2027 تک ترجیحات کی عمومی سکیم (GSP) کے قوانین کو رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے، توقع ہے کہ یورپی کونسل جلد ہی موجودہ سکیم کی توسیع کے لیے اپنی حتمی منظوری دے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اس موقع پر سب کی بہتری کے لیے سکیم کے تحت پاکستان کے وعدوں کا اعادہ کرتا ہوں، میں یورپی یونین کی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ وہ ترقی پذیر ممالک سے تجارت کو آسان بنانے کے اپنے عزم پر پورا اترے۔

اسی حوالے سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے بھی جی ایس پی پلس سکیم میں توسیع پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 2023 کے اختتام پرفیصلے کے بجائے پہلے ہی توسیع کی تجویز دے دی گئی ہے، توسیع کا تعلق پاکستان کی کارکردگی یا کسی اور رکن ملک سے نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں