روپے کے مقابلے امریکی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار

 ڈالر کی مسلسل گراوٹ کے ساتھ روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 87 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 75 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ایک ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 24 روپے 35 پیسے کی کمی ہوئی، 5 ستمبر کو امریکی کرنسی 307.10 روپے کی بلند ترین سطح پر تھی۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ماہ میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 روپے 50 پیسے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں