یوٹیلیٹی سٹورز پر برانڈڈ گھی کی قیمت میں 60 روپے فی کلو تک کمی

 یوٹیلیٹی سٹورز پر برانڈڈ گھی کی قیمتوں میں 60 روپے فی کلو تک کمی کر دی گئی۔

برانڈڈ گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر ہو گا، عام صارفین کیلئے فی کلو گھی 455 سے کم کر کے 395 روپے فی کلو کر دیا گیا۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) رجسٹرڈ صارفین کیلئے گھی 385 روپے سے کم کر کے 325 روپے فی کلو کر دیا گیا۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذالعمل ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں