مردوں سے آج کل ایک بیوی نہیں سنبھالی جاتی چار شادیاں کیا کریں گے: درفشاں سلیم

 اداکارہ درفشاں سلیم نے کہا ہے کہ مردوں سے آج کل ایک بیوی نہیں سنبھالی جاتی چار شادیاں کیا کریں گے۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ مردوں کو زیادہ شادیاں کرنے کی اجازت نہیں ہوتی لیکن جو آج کل حالات ہیں مردوں سے ایک بیوی نہیں سنبھالی جاتی وہ چار شادیاں کیا کریں گے۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے درفشاں سلیم نے کہا کہ وہ بوائے فرینڈز بنانے پر یقین نہیں رکھتیں، میرا نہ تو کوئی بوائے فرینڈ ہے نہ ہی کوئی افیئر، میں براہ راست شادی کروں گی، خواہش ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی طرح رومانس کیے بغیر شادی کرلوں۔

فلموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے درفشاں کا کہنا تھا کہ فلم سازوں کو تعداد کے بجائے مواد پر توجہ دینی چاہیے، پانچ فلموں کا بجٹ ایک ہی فلم پر لگا کر بہت اچھی فلم بنائیں جسے لوگ دیکھ کر خوش ہوں، فلم کا ٹکٹ بھی سستا ہونا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ دیکھ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں