عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1 روپیہ 71 پیسے اضافہ

حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں 1 روپیہ 71 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نو ٹیفکیشن جاری کر دیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں کے اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہو گا، لائف لائن سمیت کے الیکٹرک صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 22 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا، سی پی پی اے نے ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ماہ اگست کی فیول کاسٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں