پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیاروں میں فنی خرابیاں بڑھنے لگیں

 پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے بوئنگ 777 طیاروں میں پیش آنے والی فنی خرابیوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ کی جانب سے طیاروں کی مینٹیننس صحیح نہیں کی جا رہی، سعودی عرب جانیوالی پروازوں میں مسلسل خرابی پیدا ہو رہی ہے، ایک طیارے پر پی آئی اے کو لاکھوں ڈالر کے اخراجات برداشت کرنے پڑ رہے ہیں۔

بوئنگ 777 کے 2 طیاروں میں مسلسل خرابی ریکارڈ کی گئی ہے، جدہ سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہوئی، طیارہ اڑان بھرنے کیلئے بورڈنگ برج سے پش بیک ہو رہا تھا کہ معاون پاور یونٹ اے پی یو ہیٹ اپ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق کپتان نے ایمرجنسی بریک لگا کر فائر بوٹل کا استعمال کیا، طیارے کی ٹیل پر لگے ہوئے اے پی یو ہیٹ اپ ہونے پر فائر بوٹل استعمال کی گئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے، پرواز 24 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی جس پر مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں