پولیو کے خاتمے کیلئے قومی مہم کا آغاز 2 اکتوبرسے کیا جائے گا

 پولیو کے خاتمے کیلئے قومی مہم کا آغاز 2 اکتوبرسے کیا جائے گا، راولپنڈی اور فیصل آباد میں مہم 7 روز تک جاری رہے گی جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں دورانیہ 5 دن ہو گا۔

سربراہ انسداد پولیو پروگرام خضر افضال کے مطابق مہم میں 2 لاکھ 4 ہزار کے قریب پولیو ورکرز حصہ لیں گے، مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 2 کروڑ 12 لاکھ 60 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیو مہم میں حصہ لینے والے عملے میں 16 ہزار 575 ایریا انچارج شامل ہیں، پولیو مہم میں 3 ہزار 985 یونین کونسل میڈیکل آفیسر، 1 لاکھ 69 ہزار پولیو کے خاتمے کی گشتی ٹیموں کے اراکین، مستقل مقامات پر قطرے پلانے والے 4 ہزار 868 کارکن اور داخلی راستوں پر فرائض سرانجام دینے والے 2 ہزار 700 کارکنان بھی شامل ہوں گے۔

سربراہ انسداد پولیو پروگرام کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب گزشتہ 3 سالوں سے پولیو سے پاک ہے، پنجاب کو بیرونی وائرس سے خطرات کا سامنا ہے، صوبے کو پولیو سے پاک رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں، پروگرام کے ہیلتھ ورکرز فقید المثال کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں