پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں آج ’اختیار‘ اور ’انار کلی سے آگے‘ تھیٹر پلے پیش کیا جائے گا

 کراچی آرٹس کونسل میں پاکستان تھیٹر فیسٹیول کا آج 23 واں روز ہے۔

آرٹس کونسل کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے سلسلے میں آج شام 7 بجے تھیٹر پلے ’اختیار‘ پیش کیا جائے گا۔

تھیٹر فیسٹیول میں دوسرا شو ’انار کلی سے آگے‘ رات 9 بجے پیش کیا جائے گا، تھیٹر ڈرامہ ’انار کلی سے آگے‘ کے ہدایت کار فواد خان ہیں۔

واضح رہے کہ آرٹس کونسل کراچی میں پاکستان تھیٹر فیسٹیول رواں ماہ 8 ستمبر کو شروع ہوا تھا جس کا اختتام آئندہ ماہ 8 اکتوبر کو ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں