موسم سرما کی آمد سے قبل ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

 موسم سرما کی آمد سے قبل ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20.86 روپے اضافہ جبکہ 11.8 کلو گرام سلنڈر 246.15 روپے مہنگا کر دیا گیا۔

ایل پی جی کی نئی قیمت 260 روپے 98 پیسے فی جبکہ 11.8 کلو گرام سلنڈر 3079 روپے کا ہو گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔

اوگرا نے قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں