سینئر اداکارہ ممتاز بیگم کے صاحبزادے نےبھی فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا

 پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ ممتاز بیگم کے بیٹے ذیشان راحیل کو فلم عشقا کے مرکزی کردار میں کاسٹ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عشقا کے فلم ساز سجاد حیدر اور ہدایت کار جاوید یوسف ہیں جبکہ ذیشان راحیل باری اگلے ماہ فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے۔

اس حوالے سے فلمسٹار ممتاز بیگم نے کہا کہ اللہ تعالی میرے بیٹے کو ترقی عطا فرمائے جبکہ ذیشان راحیل باری کا کہنا تھا کہ میں بہت ایکسائٹڈ ہوں، یہ میری پہلی فلم ہے۔

ذیشان راحیل باری کا مزید کہنا تھا کہ بہت اچھی سٹوری اور بہترین کردار ملا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں