‘زمین پر ہمارا دوسرا چاند’، سونم باجوہ کی اداؤں پر مداح بھی فدا

 بھارتی پنجابی فلموں کی حسین اداکارہ و میزبان سونم باجوہ کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔

موجودہ دور کی اداکارہ سونم باجوہ نوجوانوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں جن کے چاہنے والے صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی ایک بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں، ہمیشہ کی طرح ان کے نئے انداز نے نوجوانوں کو اپنا دیوانہ کر رکھا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لال ساڑھی پہنے ہوئے تصاویر شیئر کیں جن میں یہ قاتل حسینہ لگ رہی ہیں اور تو اور لال ساڑھی میں انہوں نے کیمرے کے سامنے خوب پوز بھی دیئے

ان کی حالیہ تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف کی جانب سے کہا گیا کہ کون کہتا ہے کہ زمین کے پاس صرف ایک چاند ہے لیکن حقیقت میں تو دوسرا چاند میرے سامنے ہے۔

یہی نہیں اس کے بعد ایک نوجوان نے تو انہیں کمنٹ سیکشن میں ہی شادی کیلئے پرپوز کر دیا، اس کے بعد ایک بھارتی لڑکی ان سے شکوہ کرتے ہوئے نظر آئیں کہ سونم جی یہ ٹھیک نہیں، بھگوان نے ساری خوبصورتی آپ ہی کو دے دی ہے۔

واضح رہے کہ ان کی اس پوسٹ کی مقبولیت کا اندازہ صرف اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کچھ ہی دیر میں سونم کی ان تصاویر کو ڈیڑھ لاکھ سے زائد لائکس حاصل ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں