خود کش دھماکے میں شہید ڈی ایس پی نواز گشکوری کی نماز جنازہ ادا

خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی نواز گشکوری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

شہید کی نماز جنازہ مستونگ ایس پی آفس میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے شرکت کی۔

پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں