سابق وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے

سابق وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

شہباز شریف حال ہی میں 2 مرتبہ لندن گئے تھے جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی تھی، اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور نواز شریف کی پاکستان واپسی سے متعلق گفتگو کی گئی تھی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا پروگرام فائنل ہے، ملکی عوام تاريخی استقبال کریں گے، تمام پارٹی رہنما 21 اکتوبر سے قبل بیرون ملک سفر نہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں