زمین کے تنازع کا کیس: غیر ضروری مقدمہ بازی پر وکیل کو 2 لاکھ جرمانہ

 سپریم کورٹ نے زمین کے تنازع کیس میں غیر ضروری مقدمہ بازی پر وکیل کو 2 لاکھ جرمانہ کر دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بے بنیاد اور فضول مقدمہ بازی کا پہلے بھی مظاہرہ کیا گیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمومی طور پر لچک کا مظاہرہ کیا جاتا ہے،ہائیکورٹ نے کم جرمانہ کیا ہے، آپ کے پاس کوئی گراؤنڈ موجود نہیں پھر بھی درخواست دائر کی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم نے موقع دیا، آپ کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے، سماعت شروع ہونے سے پہلے کے کام آپ اب بتا رہے ہیں۔

سپریم کورٹ نے ہرجانے کی رقم فریقین کو ادا کرنے کی ہدایت کی، اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ ہرجانے کی رقم ادا نہ کرنے پر سول کورٹ کا فورم موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں