ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 288 روپے 75 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپے 6 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 289 روپے 80 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے کمی کیساتھ 290 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں