مسلسل بڑھتی مہنگائی نے شہریوں سے احتجاج کی سکت بھی چھین لی

 پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی بلند ترین قیمتوں سے پیدا ہونے والی مہنگائی کی شرح نے شہریوں سے احتجاج کرنے کی سکت بھی چھین لی ہے۔

غربت کی چکی میں پسے شہریوں کیلئے سبزیوں، دالوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی خریداری بھی بساط سے باہر ہوتی جا رہی ہے، ملک کی مجموعی آبادی کا 24.3 فیصد حصہ خط غربت سے نیچے چلا گیا ہے، حالات یہ ہو چلے ہیں کہ ضروریات زندگی کے آگے مجبور شہری اپنے اندر احتجاج کی سکت بھی نہیں رکھتے۔

مہنگائی کی کم و بیش 30 فیصد تک پہنچ جانے والی شرح کے ساتھ گراں فروشوں کی من مانیاں الگ سے ستم ڈھا رہی ہیں، ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں اس وقت لگ بھگ 80 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کام کر رہے ہیں لیکن عملاً اشیاء کی من مانے نرخوں پر فروخت کا مسئلہ کافی سنگین صورت اختیار کر چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں