لاہور: گیس چوری کا بڑا منصوبہ ناکام، سوئی ناردرن نے جعلی لائن پکڑ لی

 سوئی ناردرن لاہور ریجن نے گیس چوری کا منصوبہ ناکام بنا دیا، بروقت کارروائی کرتے ہوئے سبزہ زار میں گلی میں بچھائی گئی فیک لائن پکڑ لی۔

سوئی ناردرن لاہور ریجن نے ڈوبن پورہ سبزہ زار میں گلی میں بچھائی گئی تقریباً 30 فٹ طویل فیک لائن پکڑ لی، بچھائی گئی لائن کو گیس کی مرکزی لائن سے منسلک کر کے گیس چوری کیے جانے کا منصوبہ تھا۔

لاہور ریجن کی ٹیموں نے موقع سے کھدائی کر کے فیک لائن کونکال لیا، واقعے کے بعد گیس چوروں کے خلاف متعلقہ تھانے میں کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

سوئی ناردرن لاہور ریجن کا کہنا ہے کہ گیس چوروں کےخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں