ضابطہ فوجداری ترمیمی بل کی گمشدگی: عرفان صدیقی کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں اٹھانے کا مطالبہ

سینیٹر عرفان صدیقی نے ضابطہ فوجداری ترمیمی بل کی گمشدگی کا معاملہ سینیٹ قائمہ کمیٹی میں اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کو خط لکھ دیا، عرفان صدیقی نے مطالبہ کیا کمیٹی پندرہ ماہ سے لاپتہ بل کا سراغ لگانے میں میری مدد کرے، میرا بل مئی اور جون 2022ء میں دونوں ایوانوں سے منظورہوا، 20 جون 2022ء کو قومی اسمبلی نے بل وزارت پارلیمانی امور کو بھیجا تھا۔

عرفان صدیقی نے کہا 21 جون 2022ء کو بل کو صدر کی توثیق کے لئے وزیراعظم ہاؤس روانہ کیا گیا، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کو عدالتی اختیارات سے محروم کر دینے والا بل 15 ماہ سے لاپتہ ہے، ایوان صدر وضاحت کر چکا ہے کہ بل وہاں تک نہیں پہنچا، میں خود کمیٹی میں آکر تفصیلات بتانا چاہتا ہوں۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا مجھے اس بات کی پوری امید ہے قائمہ کمیٹی جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں معاملہ زیر غور لائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں