ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی، روپے کی قدر بحال ہونے لگی

 ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر 290 روپے کی سطح سے نیچے آ گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپے 6 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 289 روپے 80 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 290 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 292 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں