نوازشریف جیسا لیڈر ہی ملکی معیشت کو سنبھال سکتا ہے: ملک احمد خان

مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ نوازشریف جیسا لیڈر ہی ملکی معیشت کو سنبھال سکتا ہے۔

ملک احمد خان نے دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا کامران خان کیساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے خلاف بے بنیاد سیاسی مقدمات بنائے گئے، معاشرے اور سیاست میں بہت تقسیم بڑھ گئی ہے، عوام کی نوازشریف سے توقعات وابستہ ہیں، اگر الجھاؤ میں لگے رہیں گے تو مسائل حل نہیں ہوں گے مزید اضافہ ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا اس وقت پاکستان کا بڑا مسئلہ معیشت، بے روزگاری ہے، نوازشریف جیسا لیڈر ہی معیشت کو سنبھال سکتا ہے، نوازشریف تمام مسائل کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، لوگوں کے لئے بجلی بل دینا مشکل ہوگئے ہیں، قوی یقین ہے نوازشریف کی قیادت میں ملک اس بھنور سے نکلے گا۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں