مایا علی نے فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

 نامور پاکستانی اداکارہ مایا علی نے فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر عمرے کے دوران لی گئی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں اپنی فیملی کے ہمراہ مقدس مقامات کے زیارت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مایا علی نے دو ویڈیوز بھی مداحوں کیساتھ شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے صارفین کو غار حرا کی زیارت کروائی ہے جبکہ تصاویر میں مایا علی خانہ کعبہ کے پرسکون صحن میں گلابی عبائے میں ملبوس پرسکون حالت میں دکھائی دے رہی ہیں۔

پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں مایا علی نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ “الحمدللہ! ہم سب اتنے عرصے سے ایک ساتھ عمرہ کرنے کا ارادہ کر رہے تھے اور آخر کار اللہ نے ہماری تمام دعائیں قبول کر لیں اور اللہ کی برکت سے ہم نے عمرہ ادا کر لیا”۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں