ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس: معاشی شرح نمو کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی معاشی شرح نمو کو تیز کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا پانچواں اجلاس ہوا، اجلاس کا مقصد سرمایہ کاری کے ایکو سسٹم کو بہتر بنانا، میکرو اکنامک چیلنجز پر قابو پانا، معاشی شرح نمو کو تیز کرنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لینا تھا، اجلاس کی صدارت نگران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات محمد سمیع سعید نے کی۔

اجلاس میں ڈاکٹر جہانزیب خان، متعلقہ وفاقی و صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسروں نے شرکت کی، متعلقہ وزارتوں نے مختصر، درمیانی اور طویل مدتی پالیسی اقدامات سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا، کمیٹی نے سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور فریقین میں اتفاق رائے کے لئے قابل عمل اقدامات وضع کئے۔

نگران وفاقی وزیر کے زیر صدارت اجلاس میں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات اور توانائی سے متعلق مسائل حل کرنے کے منصوبوں کو بھی حتمی شکل دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں